ایسا حیرت انگیز درخت جس پر 40 مختلف پھل اگتے ہیں

عجیب خبریں

نیویارک: (روزنامہ دنیا) کیا آپ ایک ہی درخت میں مختلف قسم کے اپنے پسندیدہ پھل اگاسکتے ہیں لیکن ایک شخص نے ایسا کردکھایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا سہرا سیرا کیوز یونیورسٹی کے پروفیسر وان ایکن کو جاتا ہے جنہوں نے دو ہزار آٹھ میں نیویارک میں قدیم درختوں کا ایک باغ خریدا اور قدیم نسل کے پھلدار درختوں کو بچانے کیلئے مختلف اقسام کو ایک ہی درخت پر پیوند کرنا شروع کیا ، پانچ سال بعد ان کی محنت رنگ لائی، جس کے نتیجے میں ایک ایسا درخت تیار ہوگیا جو سال کے مختلف حصوں میں مختلف قسم کے پھل پیدا کرتا ہے ۔

اس درخت پر اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ، آلو بخارا، خوبانی، آڑو اور چیری سمیت چالیس قسم کے پھل لگتے ہیں۔پروفیسر سیم گرافٹنگ کے تحت سردیوں کے دوران مرکزی درخت کو چھیل کر اس درخت کی شاخوں کو دیگر درختوں کی ٹہنیوں سے پیوست کر دیتے ہیں جو کچھ عرصے بعد یکجان ہوجاتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں