نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےپارٹی لیڈرشپ کوعوامی رابطہ مہم شروع کرنےکی ہدایت کی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےکہابلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئےشیڈول جاری کیےجائیں،فواد چودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےاحساس پروگرام سےمتعلق اجلاس کی صدارت کی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےمتوسط طبقےکوریلیف دینےکیلئےاقدامات کی ہدایت کی،فواد چودھری
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوا،پنجاب احساس پروگرام کی سبسڈی اسکیم میں حصہ داربننےکوتیارہیں
  • بریکنگ :- سندھ اوربلوچستان بھی سبسڈی اسکیم میں حصہ داربنیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- گلگت بلتستان اورکشمیرنےبھی دلچسپی کااظہارکیاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سندھ حکومت گندم کی ریلیزمیں تاخیرکررہی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق گفتگوہوئی،فوادچودھری
Coronavirus Updates

معمرترین جڑواں بہنیں اگلے ماہ 108 برس کی ہوجائیں گی

عجیب خبریں

ٹوکیو:(روزنامہ دنیا) جاپان کی دو جڑواں اور یکساں شباہت والی بہنوں کو چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی معمرترین تاحیات جڑواں بہنوں کی سند عطا کی ہے اور اگلے ماہ وہ 108 برس کی ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یومینو سُومی یامہ اور کومی کوداما جاپانی صوبے ، کاگاوا میں شوڈو جزیرے میں 5 نومبر 1913 کو پیدا ہوئی تھیں۔ گنیز بک نے ان دونوں کے گھروں میں سرٹیفکیٹ بھجوائے ہیں۔ دونوں بہنیں جس گھرانے میں پیدا ہوئیں ان کے اہلِ خانہ میں مزید 13 افراد بھی شامل تھے ۔

ان کے بہن بھائیوں نے بتایا کہ دونوں بہنیں گھلنے ملنے والی ہیں اور ان کا رویہ مثبت ہے تاہم جڑواں ہونے کی بنا پر انہیں ستایا اور ان کا مذاق بھی اڑایا جاتا رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں بہنیں کم عمری میں الگ الگ ہوگئیں۔ اب بھی دونوں ایک دوسرے سے 300 کلومیٹر دور رہتی ہیں۔ کبھی کبھار ان کی ملاقات شادیوں اور جنازوں پر ہوجاتی ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں