'بیوی روزانہ نہاتی نہیں' شوہر نے طلاق دیدی

عجیب خبریں

علی گڑھ:(ویب ڈیسک)بھارت شائد دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر آئے روز نت نئے عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں،اسی طرح کا ایک واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیش آیا جہاں پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو روانہ نہ نہانے کی وجہ سے طلاق دیدی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی گڑھ کے رہائشی امان نامی شخص نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر روزانہ نہ نہانے کی بنیاد پر تین طلاقیں دے دیں۔

یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت سامنے آیا جب یہ معاملہ  ویمن پروٹیکشن سیل  میں شکایت کی صورت میں درج کروایا گیا۔

 ویمن پروٹیکشن سیل  وہ ادارہ ہے جو کہ شادی شدہ جوڑوں کو تعلقات بچانے کیلئے کاؤنسلنگ سیشن فراہم کرتا ہے جبکہ پروٹیکشن سیل کے ایک عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے پاس ایک خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے شوہر نے روزانہ نہ نہانے کا بہانہ بناکر اسے تین طلاقیں دے دی ہیں۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ہم جوڑے اور ان کے والدین کو ان کی شادی بچانے کے لیے مشاورت فراہم کر رہے ہیں جبکہ خاتون نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے شوہرکے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور اپنی شادی کو بچاکر ہنسی خوشی زندگی گزارنا چاہتی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کی درخواست پر جب ان کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو شوہرکا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے کیوں کہ وہ روزانہ نہیں نہاتی ہیں اور جب بھی ان سے نہانے کا کہا جائے تو وہ ان سے لڑنا شروع کردیتی ہے۔

پروٹیکشن سیل کے مطابق عہدیداوں کی جانب سے شوہر کو یہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ معمولی نوعیت کا مسئلہ ہے جو کہ بغیر طلاق دیے بھی حل کیاجاسکتا ہے تاہم اس کے باوجود اگر ان کی علیحدگی ہو گئی تو یہ عمل بچے کی پرورش کو متاثر کرسکتا ہے۔

ویمن پروٹیکشن سیل کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی شادی دو سال قبل ہوئی جبکہ ان کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں