نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کےواقعہ میں پیشرفت
  • بریکنگ :- مرکزی ملزم فرحان ادریس گرفتار،ترجمان پنجاب پولیس
  • بریکنگ :- فرحان کوویڈیومیں تشددکرتےاوراشتعال دلاتےدیکھاجاسکتاہے،ترجمان
  • بریکنگ :- پولیس کی مدعیت میں دہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج،ترجمان
  • بریکنگ :- واقعہ میں ملوث 100سےزائدافرادکوحراست میں لےلیاگیا،ترجمان
  • بریکنگ :- سی سی ٹی وی فوٹیج سےشناخت کاعمل جاری ہے،ترجمان
  • بریکنگ :- دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں،ترجمان
Coronavirus Updates

سعودی عرب میں شیر کی سڑکوں پر سیر،ویڈیو وائرل

عجیب خبریں

لاہور:(ویب ڈیسک)سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جہاں پر لوگ اپنے شوق کی وجہ سے شیروں کو گھروں میں رکھتے اور پالتے ہیں اوراسی وجہ سے بعض اوقات ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر الخبر کی سڑکوں پر ایک شیر نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی جانب سے بتایا گیا کہ مشرقی صوبے کے شہر الخبر کی سڑکوں پر نکل آنے والے شیر پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باعث شہر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر  رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھوم پھر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شیر کو نیند آور انجیکشن لگا کر اسے جانوروں کے طبی ماہرین کی نگرانی میں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ شیر پر قابو پانے کی کارروائی میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر کے عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس غفلت کے ذمے دار کا محاسبہ کیا جائے تا کہ آئندہ رہائشی علاقوں میں درندوں کی موجودگی کی وجہ سے کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں