دنیا بھر میں بیویاں شوہروں سے کم کماتی ہیں، تحقیق

عجیب خبریں

برلن:(روزنامہ دنیا) جرمنی اور بھارت میں کی جانے والی ایک عالمی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ دنیا بھر میں نوکری پیشہ خواتین اپنے شوہروں کے مقابلے میں کم کماتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘سائنس ڈائریکٹ’ نامی جریدے میں شائع تحقیق سے اخذ کیا گیا ہے کہ حیران کن طور پر ‘نورڈک’ خطے کے ممالک میں بھی بیویوں کی کمائی اپنے شوہروں سے کم ہے ۔‘نورڈک’ خطہ یورپی ممالک ‘گرین لینڈ، فن لینڈ، ڈنمارک، ناروے ، سویڈن اور آئس لینڈ’ پر مشتمل ہے اور مذکورہ ممالک خواتین کی آمدنی یا انہیں اقتصادی مواقع فراہم کرنے میں دنیا میں سب سے آگے ہیں۔

بھارتی شہر بنگلور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اور جرمنی کی گوٹنگھم یونیورسٹی کی تحقیق سے ثابت ہوا کہ دنیا کے تمام ممالک کے شوہر اپنی بیویوں سے زیادہ پیسے کماتے ہیں۔ ماہرین کیمطابق کمائی کے لحاظ سے صنفی تفریق تمام امیر و غریب ممالک میں موجود ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں