برازیل میں اینا کونڈا اور مگرمچھ میں دہشت ناک جنگ

عجیب خبریں

برازیلیا:(روزنامہ د نیا) برازیل کے ایک دریا کی ایسی قابل ذکر تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں ایک بڑے مگرمچھ اور ایک ایناکونڈا کے درمیان زبردست جنگ دکھائی دیتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سانپ نے خود کو مگرمچھ کے گرد اس طرح لپیٹا کہ اس کیلئے ہلنا بھی مشکل ہو گیا، یہ جنگ دریائے کویابا کے کنارے بقا کیلئے لڑی گئی 40 منٹ کی ڈرامائی لڑائی ثابت ہوئی۔لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ایناکونڈا اور گھڑیال اپنے اپنے شکار ڈھونڈنے کے چکر میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ۔

خوف ناک جانوروں کے اس مقابلے کے یہ نایاب مناظر امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی ایک وائلد لائف فوٹوگرافر کِم سولیوِن نے اپنے کیمرے میں محفوظ کئے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اپنے مگرمچھ آخر کار سانپ کو پانی میں لے گیا، کچھ دیر بعد مگرمچھ پانی سے باہر نکلا بعد ازاں ایناکونڈا بھی پانی کی سطح پر نمودار ہوا اور ایک طرف تیرتا ہوا چلا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں