نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کےقتل کی مذمت
  • بریکنگ :- سیالکوٹ کا واقعہ ملک کیلئےشرمندگی کاباعث بنا، وزیراعظم
  • بریکنگ :- سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی خودکررہاہوں، وزیراعظم
  • بریکنگ :- واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے، وزیراعظم
Coronavirus Updates

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی

عجیب خبریں

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر ہر منٹ اور ہر سیکنڈ کوئی نہ کوئی کچھ نہ کچھ سرچ ضرور کرتا رہتاہے۔

اس سرچ انجن پر چیزیں سرچ کرنا اور نت نئی چیزوں کے متعلق گھر بیٹھے جان لینا بہت ہی آسان ہے لیکن اگر گوگل نہ ہوتو زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کا گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں ہے۔

یہ تو ایک عام سی بات ہوئی کہ دنیا بھر میں لوگ گوگل پر کیا سرچ کرتے ہیں اور کسے فالو کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں گوگل سرچ انجن پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا جاتا ہے؟

اس حوالے سے گوگل کے آٹو سجیسٹ انجن کے ذریعے ایک بات سامنے آئی ہے جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے شہری دیگر ممالک کے برعکس سب سے زیادہ ڈرامے سرچ کرتے ہیں۔

اسکے علاوہ بھارتی شہری گوگل پر سب سے زیادہ فلموں اور دیگر خوراکوں کی تلاش دیگر ممالک کے برعکس زیادہ کرتے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ میں 28 لاکھ، ہر گھنٹے میں 22 کروڑ 80 لاکھ، ہر دن میں 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب سے زائد بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے جس میں سے 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا ہے۔

یاد رہےکہ امریکہ میں یونیورسٹیز کو سب سے زیادہ گوگل کے ذریعے سرچ کیا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں جنگی فلمیں زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں