نایاب مرض میں مبتلا رومیصہ دنیا کی طویل قامت خاتون قرار

عجیب خبریں

استنبول:(روزنامہ دنیا) 24 سال ترک خاتون کا قد اس وقت سات فٹ 0.7 انچ ہے اور چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں دنیا کی سب سے طویل القامت زندہ خاتون کی سند عطا کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رومیصہ گیلجی ایک کمیاب مرض ویور سنڈروم میں مبتلا ہیں جس کی بدولت قد سمیت تمام اعضا تیزی سے فروغ پاتے ہیں۔ لیکن رومیصہ دیگر کئی پیچیدگیوں کی شکار بھی ہیں۔2014 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں سب سے طویل نوعمر (ٹین ایج) لڑکی کا اعزاز دیا تھا اور اب انہیں طویل القامت خاتون کا اعزاز بھی مل چکا ہے ۔

اپنی کیفیت کی بنا پر رومیصہ وہیل چیئر کی محتاج ہیں لیکن وہ تھوڑا فاصلہ پیروں پر چل کر طے کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا میں سب سے دراز قد زندہ مرد بھی ترکی میں ہی رہائش پذیر ہے ۔ سلطان کوئسن کا قدم آٹھ فٹ تین انچ ہے ،عجیب اتفاق ہے کہ طویل القامت مرد اور خاتون کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں