نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر منفرد آرٹ ورک کو سجا دیا گیا

عجیب خبریں

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر منفرد آرٹ ورک کو سجا دیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے پسند کیا۔

امریکا کے شہر نیویارک کے معروف ٹائم اسکوائر پر مصنوعی ناخنوں سے بنے فن پارے کو رکھا گیا ہے، اس 18 فٹ بلند فن کے نمونے کو 3 لاکھ 50 ہزار مصنوعی ناخنوں سے بنایا گیا ہے۔

آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد وبا سے نمٹنے کے لیے طبی عملے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، نیو یارک انتظامیہ کے مطابق اس آرٹ ورک کی نمائش دسمبر تک جاری رہے گی۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں