نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناکانیا ویرینٹ اومی کرون 40ممالک میں پہنچ گیا،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- اومی کرون سےابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- لوگ نئے ویرینٹ سے گھبرائیں نہیں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- شہری پہلےسےثابت شدہ حفاظتی اقدامات پرعمل کریں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- بچاؤکےلیےزیادہ سےزیادہ لوگوں کوویکسین لگائی جائے ،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- ویکسین کواپ گریڈکرنےسےمتعلق ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے،عالمی ادار صحت
  • بریکنگ :- نئے ویرینٹ کےخلاف بھی پہلےسےموجودویکسین کااستعمال جاری رکھاجائے،عالمی ادارہ صحت
Coronavirus Updates

امریکہ میں روبوٹ کتے اب جدید اسلحہ چلانے لگے

عجیب خبریں

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں روبوٹ کتے اب جدید اسلحہ بھی چلانے لگے، ان کتوں کی مدد سے مقررہ ہدف پر باآسانی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

امریکہ میں روبوٹ ڈاگ کو سنائپر رائفل سے لیس کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پولیس اور مسلح افواج کی کسی بھی کارروائی کے دوران ان کی معاونت کرنا ہے۔ فلاڈیلفیا کی ایک کمپنی نے چار ٹانگوں والے روبوٹ کی کمر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر کی گن فٹ کردی ہے، اس روبوٹک ڈاگ کو امریکہ کے ایک تجارتی شو میں متعارف کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاگ روبوٹ گن کے ذریعے خود کار طریقے سے کسی انسان کی مدد کے بغیر ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور 3 سے 4 کلومیٹر دور بیٹھ کر روبوٹ میں موجود گن سے فائرنگ کی جا سکتی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈاگ روبوٹ دن اور رات دونوں وقتوں میں ایک جیسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں