ماہانہ 1000 ڈالر کمانے والا ایک سالہ انفلوئنسر بچہ

عجیب خبریں

فلوریڈا:(روزنامہ دنیا) انٹرنیٹ کا کمال دیکھیں کہ صرف ایک برس کا بچہ سفر کا انفلوئنسر بن گیا ہے اور اپنی مقبولیت کی بنا پر ایک ہزار ڈالر ماہانہ بھی کما رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بچے کا نام برِگس ڈیرنگٹن ہے جو اب یلو سٹون پارک کے بھیڑیے دیکھ چکا ہے اور الاسکا کے بھورے ریچھوں کے مسکن تک بھی ہو آیا ہے۔ یہاں تک کہ یوٹاہ کی پتھریلی قوس اور کیلیفورنیا کے ساحلوں کی سیربھی کی ہے۔بچے کی والدہ جیس کہتی ہیں کہ 14 اکتوبر 2020 میں جنم لینے والا برگس اب شاید دنیا کا سب سے کم عمر سفری انفلوئنسر ہے۔

اب یہ حال ہے کہ اسے انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ لائکس مل چکے ہیں۔ جب برگس کی تصاویر کو غیرمعمولی طور پر پسند کیا جانے لگا تو اس کا الگ سے اکاؤنٹ بنادیا گیا۔ کئی اداروں نے بچے کوپورے سال کے وائپس اور ڈائپرز مفت دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ اب ماں اور بیٹے کے مشترکہ اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو پانچ لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں