بیوی نے شوہر کو محبوبہ کے ساتھ پکڑ لیا،جوتوں سے پٹائی کرڈالی

عجیب خبریں

لاہور:(ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس میں میاں بیوی کے درمیان محبت و خلوص کے علاوہ لڑائی جھگڑے بھی عام ہوتے رہتے ہیں اور کبھی کبھی ایسی صورتحال بھی دیکھنے میں آتی ہے کہ یہ لڑائی جھگڑے اتنی شدت اختیار کرلیتے ہیں کہ پھر علیحدگی اور طلاق کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں بچتا۔

اس رشتے میں ایک اور پہلو بھی عام جوکہ بیوی کے علاوہ شوہر کا دوسری عورت کے ساتھ چکر یا بیوی کا کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلق یہ چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے اس رشتے میں کشیدگی شدت اختیار کرجاتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کو اس کی محبوبہ کے ساتھ جم میں خوش گپیاں کرتے ہوئے پکڑ لیا اور پھر اپنے شوہر اور اس کی محبوبہ کی جوتوں کےساتھ پٹائی کرڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوچکی ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ پر جوتوں کی برسات کردیں۔

خاتون کو جِم میں اپنے شوہر کی کسی لڑکی کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً اپنی بہن کے ساتھ جم میں ہلہ بول دیا۔

30 سالہ خاتون نے اپنی چپل اتار کر شوہر اور لڑکی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔پہلے تو مذکورہ شخص کی اہلیہ نے شوہر کو خوب سنائیں اور لڑکی کو شوہر کی گرل فرینڈ کہا جس پر شوہر نے اہلیہ کے سارے الزامات مسترد کردیے اور اسے برا بھلا کہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے الفاظ کی جنگ ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے اپنی آرا کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کے اس عمل کو انتہائی غیر مہذب اور غیر مناسب قرار دیا ہے جبکہ دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کے خلاف تھانے میں شکایت بھی درج کروادی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں