بیوی سےتنگ اطالوی شہری کی پولیس کو جیل بھیجنے کی درخواست
روم: (دنیا نیوز) جیون ساتھی ہے یا آفت، بیوی سے تنگ آئے اطالوی شہری نے پولیس کو جیل بھیجنے کی درخواست دے دی۔
تیس سالہ اطالوی شہری منشیات کے جرم میں گھر میں نظربند ہے جو گزشتہ روز بیوی کےسلوک سےتنگ آ کر جیل جانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔
شہری نےدرخواست میں کہا کہ بیوی نے گھر میں اس کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، جس کےساتھ رہنا کسی دوزخ سے کم نہیں، لہٰذا اسے گھر کے بجائے جیل بھیج دیا جائے۔