نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت کاکوروناویکسی نیشن کےحوالےسےبڑافیصلہ
  • بریکنگ :- حکومت کاکوروناویکسین کی بوسٹرڈوزکےآغازکافیصلہ،ذرائع
  • بریکنگ :- بوسٹرڈوزکےآغازکےبارےمیں ابتدائی حکمت عملی تیار،ذرائع
  • بریکنگ :- کوروناویکسین بوسٹرڈوزلگانےکاآغازیکم دسمبرسےہوگا،ذرائع
  • بریکنگ :- کوروناویکسین بوسٹرڈوزمرحلہ وارلگائی جائےگی، ذرائع وزارت صحت
  • بریکنگ :- پہلےمرحلےمیں ہیلتھ کیئرورکرزکوبوسٹرڈوزلگائی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- پہلےمرحلےمیں 50 سال سےزائدعمرافرادکوبوسٹرڈوزلگائی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- پہلےفیزمیں کمزورقوت مدافعت والےافرادکوبوسٹرڈوزلگائی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- بوسٹرڈوزکیلئےویکسین کاانتخاب لگوانےوالےکی صوابدیدہوگی،ذرائع
Coronavirus Updates

نئے سمارٹ فون کیلئے نوجوان نے بیوی کو بیچ ڈالا

عجیب خبریں

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)بھارت میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن کو جان کر انسان حیران رہ جاتے ہیں،کبھی دلہن کی طرف سے عین شادی کے موقع پر دولہے کے ساتھ شادی سے انکار اور کبھی دلہا دلہن کی شادی کے منڈپ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوجانا عام سی بات ہے،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ شوہر نے نئے سمارٹ فون حاصل کرنے کے شوق میں اپنی جواں سالہ اہلیہ کو 55 سالہ شخص کو بیچ ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک 26 سالہ خاتون کو راجستھان کے ضلع باران سے بازیاب کرایا اور اس کے شوہر کو شادی کے ایک ماہ بعد اہلیہ کو ایک معمر شخص کے ہاتھوں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ اگست کے مہینے میں متعلقہ جوڑا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے کے لیے راجستھان پہنچا تھا جہاں 17 سالہ نوجوان نے اپنی بیوی کو 55 سالہ شخص ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے بیوی کو فروخت کرنے کے بعد ملنے والی رقم سے کھانا کھایا اور سمارٹ فون خریدا، گاؤں واپسی پر جب گھر والوں نے لڑکے سے بیوی سے متعلق سوال کیا تو اس نے بتایا کہ بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں