انجینئر نے دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق بنا لی

عجیب خبریں

الاباما: (روزنامہ دنیا) امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے اپنے بچپن کا شوق منفرد انداز سے پورا کرتے ہوئے 12.5فٹ لمبی کھلونا بندوق تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست الامابا کے شہر ہنٹس ویلی کے رہائشی اور یوٹیوبر پک نے "نرف این سٹرائیک ایلیٹ لانگ شاٹ سی ایس 6" کہلانے والی کھلونا بندوق کی نقل تیار کر لی ہے۔ 12 فٹ 6 انچ لمبائی کے ساتھ یہ کھلونا اصل بندوق کے مقابلے میں 300 فیصد بڑی ہے۔

اسے سخت پلاسٹک کے مختلف ٹکڑوں کو بڑی مہارت سے آپس میں جوڑ کر تیار کیا گیا ہے جبکہ اصل "نرف" کھلونا بندوق کی طرح فائر بھی کر سکتی ہے جو بالکل بے ضرر ہوتے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بھی اس بندوق کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کر دی ہےکہ یہ واقعی میں دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں