نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس طلب
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کل دن 3 بجےہوگا،ذرائع
  • بریکنگ :- اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق امورپرغورہوگا،ذرائع
  • بریکنگ :- بڑےشہروں کےمیئرزکےناموں پرمشاورت ہوگی،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان پارٹی معاملات پرگائیڈلائنزدیں گے،ذرائع
Coronavirus Updates

اڑسٹھ سالہ شخص مگر مچھ کو مجسمہ سمجھ کر سیلفیاں بنانے لگا

عجیب خبریں

منیلا: (روزنامہ دنیا) فلپائن میں بزرگ شہری پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا جسے وہ مجسمہ سمجھ کر اس کے ساتھ سیلفیاں بنا رہا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 68 سالہ چپاڈا نامی شہری اپنے خاندان کے ساتھ تھیم پارک میں آئے، انہیں تالاب میں 12 فٹ لمبا مگر مچھ دکھائی دیا جسے وہ مجسمہ سمجھ بیٹھے۔

چپاڈا سیلفی لینے مگر مچھ کے پاس چلے گئے جس نے چند لمحوں بعد حملہ کرکے چپاڈا کا بازو جبڑوں میں دبوچا اور کھینچ کر تالاب میں لے گیا، خوش قسمتی سے چپاڈٓا زور آزمائی کے بعد اپنا بازو چھڑانے میں کامیاب ہو گئے تاہم وہ زخمی ہو گئے، انہیں فوری طبی امداد بہم پہنچائی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں