بھارتی سرکاری آئل کمپنی کا شادیوں پر پٹرول اور ڈیزل تحفے میں دینے کا آپشن

عجیب خبریں

نئی دہلی (ویب ڈیسک )پاکستان سمیت پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتوں کو لیکر عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اور اسی چیز کو دیکھتے ہوئے بھارتی سرکاری آئل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے صارفین سے اپنے چاہنے والوں کو شادیوں پر پٹرول اور ڈیزل تحفے میں دینے کا آپشن دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری آئل کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ’اپنے پیاروں کی زندگی کے آغاز کو مزید خاص بنائیں۔ شادیوں کا جشن منانے کے لیے پرفیکٹ گفٹ، انڈین آئل کا ای واؤچر آج ہی لیں اور اپنے پیاروں پر محبت نچھاور کریں۔‘

بھارتی انڈین آئل کی یہ پیشکش سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ پسند آئی جس کی وجہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں او رصارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر شدید تنقید بھی کی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں