واشنگ مشینوں سے تعمیر کیا گیا دنیا کا بلند ترین اہرام

عجیب خبریں

لندن: (روزنامہ دنیا) ایک برطانوی کمپنی نے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو دوبارہ کارآمد بنانے کی اہمیت پر زور دینے کیلئے ہزار سے زائد واشنگ مشینوں کو اہرام کی شکل میں جمع کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ری سائیکل واشنگ مشینوں کو جمع کر کے گذشتہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا ہےجبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ واشنگ مشینوں کے احرام کو 44 فٹ اور 7 انچ کی بلندی دی گئی ہے۔

اہرام کی بنیاد 256 واشنگ مشینوں پر مشتمل ہے، جس کی پیمائش ہر طرف سے 31 فٹ اور 13.5 انچ ہے۔ اہرام کی تینو ں جانب سے پیمائش برابر رکھی گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں