'جہنم' کے دروازے کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

عجیب خبریں

اشک آباد:(ویب ڈیسک) وسط ایشیائی ملک ترکمانستان نے 'جہنم' کے دروازے کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکمانستان میں 1971 میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران ماہرین نے ایک گڑھا کھودا تھا جس میں آگ بھڑک اٹھی تھی جو اب بھی مسلسل جل رہی ہے اور آج تک ماہرین اس آگ کو بجھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے نہ صرف قریبی ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ معدنیات بھی ضائع ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ترکمانستان کے صدر نے ملک میں دوزخ کے دروازے یعنی  گیٹ وے ٹو ہیل  کو بجھانے کا حکم دیا ہے۔

صدر قربان قلی بردی محمدوف چاہتے ہیں کہ ان کے اس قدم کو ماحولیاتی اور صحت کی وجوہات کے ساتھ ساتھ گیس کی برآمدات کو بڑھانے کی کوششوں کے طور پر بھی دیکھا جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں