پاکستانی ڈاکٹر کا کارنامہ، انسان میں خنزیر کے دل کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

عجیب خبریں

واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر کا کارنامہ ، انسان میں خنزیر کے دل کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پہلی بار انسان میں خنزیر کے دل کی پیوند کاری کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا، پاکستانی ڈاکٹر منصور محی الدین نے یونیورسٹی آف میر لینڈ کے سرجنز کی ٹیم کی مدد سے کامیاب آپریشن کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 گھنٹے طویل آپریشن میں 57 سالہ امریکی شہری میں دل کی پیوند کاری کی گئی، خنزیر کے دل کی جینیات میں تبدیلی کی گئی تاکہ انسانی جسم اسے قبول کرسکے جبکہ موذی مرض میں مبتلا شخص کے آپریشن کے لئے امریکی ہیلتھ ریگولیٹر نے خصوصی اجازت دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں