اسلام آباد میں جاپان کی قدیم ثقافت اجاگر کرنے کیلئے گڑیوں کی نمائش

عجیب خبریں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خوبصورت گڑیاں جاپان کی قدیم ثقافت کی عکاس ہیں، اسلام آباد میں جاپانی گڑیوں نے اپنے ملک کی قدیم ثقافت کو دلکش انداز میں اجاگر کیا تو داد بھی خوب ملی۔

دلکش رنگ اور روایتی ملبوسات کے ساتھ دل کو چھو لینے والے چہرے کے تاثرات لئے خوبصورت گڑیاں جاپان کی قدیم ثقافت کی عکاس ہیں۔ پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر جاپانی سفارتخانے اور پی این سی کے اشتراک سے جاپانی گڑیوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جاپانی گڑیوں نے اپنے ملک کی قدیم ثقافت دلکش انداز میں اجاگر کی تو داد بھی خوب ملی۔

جاپان فانڈیشن نے نمائش میں 70 گڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو جاپان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کواجاگر کرتی ہیں، ان کے ذریعے پاکستانیوں کو جاپانی ثقافت اور آرٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے جاپانی ثقافت کے خوبصورت رنگ دیکھے اور محظوظ ہوئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں