آوارہ بلیوں نے مہنگی سیٹلائٹ ڈش کو اپنا بستر بنا لیا

عجیب خبریں

البرٹٓا: (روزنامہ دنیا) کینیڈا کے ایک سوشل میڈیا صارف نے برفیلے موسم میں جدید اور مہنگی سیٹلائٹ ڈش پر بیٹھی 5 بلیوں کو تصویر ٹویٹ کی ہے جو بہت وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ایلون مسک کے جدید "سٹارلنک سیٹلائٹ" کی ریسیور ڈش ہے جس کی قیمت 500 ڈالر ہے۔ یعنی جدید ہونے کے علاوہ یہ مہنگی بھی بہت ہے۔ البتہ بعض لوگوں نے نشاندہی کی کہ سرد موسم میں اس ڈش پر گرم رکھنے کا خودکار نظام موجود ہے جو برفباری میں اس پر برف جمنے نہیں دیتا یا پھر جمی ہوئی برف کو پگھلا کر ہٹا دیتا ہے۔

بلیوں نے سیٹلائٹ ڈش کی اسی گرمی کو محسوس کرتے ہوئے شدید سردی سے بچنے کیلئے اس پر پناہ لے لی اور آپس میں تعاون کرتے ہوئے ایک ساتھ 5 بلیاں اس ڈش پر بیٹھ گئیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں