برطانیہ میں 79 سالہ بزرگ کے بطخیں پالنے پر پابندی

عجیب خبریں

لندن: (روزنامہ دنیا) برٹش کاونٹی ڈیوون میں رہنے والے 79 سالہ ایلن گوسلنگ پر وہاں کی حکومت نے پابندی لگائی ہے کہ وہ اگلے ایک سال تک بطخیں نہیں پال سکتے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوسلنگ کو شدید زکام ہو گیا تھا جس کے سبب بیمار ہو گئے تھے۔ مقامی طبی ادارے کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ برڈ فلو کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فارم پر برسوں سے کئی بطخیں پال رکھی تھیں اور ان کو ان میں سے ہی کسی بطخ سے برڈ فلو ہوا تھا۔ فوری حفاظتی اقدامات کے تحت تمام بطخیں ہلاک کر کے وہاں سے ہٹا دی گئی تھیں۔

جب گوسلنگ صحت یاب ہوئے اور انہیں بطخوں سے متعلق خبر سنائی گئی تو وہ بہت اداس ہو گئے۔ ان کی بہو نے بتایا کہ انہیں "دوستوں" سے دور کر دیا گیا ہے اور اب ان کے پاس کچھ نہیں رہا۔ پابندی کی خبر گوسلنگ پر بجلی بن کر گری اور وہ نڈھال ہو گئے ۔ صحت کے اداروں نے گوسلنگ پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں