سیلفی کی شوقین لڑکی موت کے منہ سے واپس آگئی
مہاراشٹرا :(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اونچی چٹان پر سیلفی لیتے ہوئے خاتون تواز برقرار نہ رکھتے ہوئے اونچی چٹان سے گر گئی اور موت کے بالکل قریب پہنچ کر بھی بچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون حیران کن طور پر اس حادثے میں اس وقت بچ گئی جب وہ لڑھکتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی، نیشنل گارڈ نے کچھ رہائشیوں کی مدد سے اسے بچا لیا۔
پولیس نے بتایا نوجوان خاتون دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ مغربی ہندوستانی ریاست میں تھوسے گڑھ آبشار کا دورہ کر رہی تھی کہ وہ کچھ تصاویر لینے کے لیے رک گئے، اسی دوران خاتون حادثہ کا شکار ہوگئی،خاتون شدید زخمی ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔