امریکی سینیٹ نے پاکستانی نژاد لینا خان کی بطور چیئرویمن فیڈرل ٹریڈ کمیشن منظوری دیدی

دنیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ نے پاکستانی نژاد امریکی لینا خان کی بطور چیئرویمن فیڈرل ٹریڈ کمیشن منظوری دے دی۔

امریکی سینیٹ میں ان کی تعیناتی کی منظوری کے حق میں 69 اور مخالفت میں 28 ووٹ پڑے۔ صدر جو بائیڈن نے انہیں اس عہدے کے لیے مارچ میں نامزد کیا تھا۔ لینا خان کمشنر کی حیثیت سے سیلیکون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظر رکھیں گی۔

لینا خان لندن میں پیدا ہوئیں اور 11 برس کی عمر میں والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہو گئیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں