لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور میں جیل میں ہنگامہ آرائی، 21 قیدی ہلاک

دنیا

کوٹو پاکسی: (دنیا نیوز) لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور میں جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 21 قیدی ہلاک ہوگئے۔

ایکواڈور پولیس کے سربراہ کے مطابق صوبہ کوٹو پاکسی کے دو قیدخانوں میں شدید ہنگامے ہوئے، جہاں دو متحارب گینگز کے لوگوں نے ایک دوسرے پر دھاوا بو ل دیا۔

لڑائی میں پولیس اہلکار سمیت متعدد قیدی زخمی بھی ہوئے، ہنگاموں پر قابو پانے کے لئے پولیس کے سپیشل یونٹس طلب کئے گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں