نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پرفارمنس ایگریمنٹ پردستخط کی تقریب آج ہوگی
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے
  • بریکنگ :- کابینہ نےستمبر 2019 میں معاہدوں پردستخط کرنےکی منظوری دی
  • بریکنگ :- وفاقی حکومت اگلے 2 مالی سال کیلئےمعاہدوں پردستخط کررہی ہے
  • بریکنگ :- معاہدوں کےتحت تمام وزارتوں کے 1090 اقدامات شامل ہیں
  • بریکنگ :- ترقیاتی منصوبوں،معیشت،پالیسی سازی اوردیگرشعبوں سےمتعلق اقدامات شامل
Coronavirus Updates

موسلا دھار بارشیں: بھارت، برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں سیلاب سب کچھ بہالے گیا

دنیا

نئی دلی: (دنیا نیوز) موسلا دھار بارشوں کے بعد بھارت، چین، برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں سیلاب سب کچھ بہالے گیا۔ سینکڑوں افراد ہلاک اور درجنوں لا پتہ ہو گئے، ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مختلف شہروں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مکان گرنے سے 200 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے، درجنوں افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

چین کے مشرقی ساحلوں سے سمندری طوفان  ان فا  ٹکرا گیا۔ موسلا دھار بارشوں سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ شنگھائی سمیت ساحلی شہروں سے ہزاروں پروازیں منسوخ جبکہ بندرگاہوں کو خالی کروا لیا گیا۔ ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی، 10 لاکھ سے زائد افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔ میٹرو ٹرین اسٹیشنز اور اسپتالوں کی بیسمنٹ پانی سے بھر گئیں۔

یورپی ملک بیلجیئم میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہا کر لے گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں