ایکواڈور میں ہزاروں افراد کا صدر کی معاشی اور لیبر پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج

دنیا

کیوٹو: (دنیا نیوز) ایکواڈور میں ہزاروں افراد صدر کی معاشی اور لیبر پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکواڈور کے دارالحکومت میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکا نے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

ٹرید یونین کے لیڈروں کا کہنا تھا صدر کو ان کے ساتھ مذاکرات کر کے نیا معاشی معاہدہ کرنا چاہیے، احتجاج میں مزدورں، کسانوں اور نوجوانوں کے علاوہ قبائلی افراد نے بھی حصہ لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں