عالمی عدالت فوجداری نے فلپائنی صدر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

دنیا

برسلز: (دنیا نیوز) عالمی عدالت فوجدار ی نے فلپائن کے صدر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی، روڈریگو دوتیرتے پر منشیات کے خلاف جنگ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

عالمی فوجداری عدالت کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران قتل عام کی رپورٹس بھی منظر عام پر آئیں، فلپائنی فورسز نے سینکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

فلپائن نے آئی سی سی کی تحقیقات کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے نمائندوں کو تحقیقات کے لئے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں