جوبائیڈن کے دور صدارت میں امریکا کا سعودی عرب سے فوجی خدمات کا پہلا معاہدہ

دنیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کے دورصدارت میں امریکا نے سعودی عرب سے فوجی خدمات کا پہلا معاہدہ کر لیا۔

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے 50 کروڑ ڈالر کی فوجی خدمات کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق معاہدے کو نظر ثانی کے لیے کانگریس میں بھیج دیا گیا ہے، ڈیل میں ہیلی کاپٹرز کی مرمت اورنئے ہیلی کاپٹرز کی فروخت شامل ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں