کابل اور جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 2 افراد ہلاک

دنیا

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت اور جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں یکے بعد دیگرے چار بم دھماکے ہوئے، دھماکے اس وقت ہوئے جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان اہلکاروں کی گاڑی گزر رہی تھی۔

دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں چند زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ادھر کابل ميں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے تیرہ میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ جائے وقوعہ کی جانب ایمبولینس کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس اور طالبان اہلکاروں نے حادثے کی جگہ کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے جس میں 2 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں