نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پٹرول کی قیمت میں سواآٹھ فیصد کےقریب اضافہ کیاگیا،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- روپےکی قدرمیں کمی سےپٹرول مہنگاہورہا ہے،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں،ترجمان وزارت خزانہ
Coronavirus Updates

کانگریس پارٹی کا چرنجیت سنگھ چھنی کو بھارتی پنچاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان

دنیا

چندی گڑھ: (دنیا نیوز) بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا کام کرگیا، نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہ بنایا گیا۔ کانگر یس پارٹی نے چرنجیت سنگھ چھنی کو بھارتی پنچاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کر دیا۔ چرنجیت سنگھ چھنی کا تعلق دلت کمیونٹی سے ہے۔

خیال رہے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ امریندر سنگھ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی پارٹی اختلافات کے باعث دیا گیا، انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ اپنی تذلیل کو قرار دیا۔

امریندر سنگھ کے مطابق وہ اپنے مستبقل کی سیاست کا فیصلہ اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہمیشہ بہت آپشنز رہی ہیں، وہ اب بھی کانگریس کا حصہ ہیں لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو دیگر آپشنز استعمال کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں