نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اپوزیشن اورناراض ارکان کابلوچستان اسمبلی کےدروازےکےسامنے دھرنا
  • بریکنگ :- کوئٹہ:4ارکان کاپتہ نہ چلنےتک دھرناجاری رہےگا، ارکان اسمبلی
Coronavirus Updates

کابل ائیرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا

دنیا

کابل: (دنیا نیوز) نئی افغان حکومت نے کابل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال کرتے ہوئے 12 گھنٹے کیلئے کھول دیا۔

افغان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا، رات کو پروازوں کی بحالی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان،تاجکستان،ازبکستان ودیگرممالک سےکابل کیلئےپروازیں بحال کرنےکی درخواست کی ہے۔

نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ اب محفوظ ہے، ایئرپورٹ پربحالی کا کام تقریباً مکمل کرلیا، اسٹاف بھی ڈیوٹی پر واپس آچکا ہے، کابل ایئرپورٹ سے ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ پہلے ہی جاری تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں