امریکا کا نومبر سے غیر ملکی مسافروں کے لیے پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

دنیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے نومبر سے غیر ملکی مسافروں کے لیے پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 18 ماہ قبل کورونا وبا کے آغاز پر امریکا نے غیر ملکی مسافروں پر بڑی حد تک پابندی عائد کر دی تھی۔

نئی امریکی پالیسی کے تحت غیر ملکی مسافروں کو ایک بار پھر امریکا آنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے ویکسین کی تمام خوراکیں لگوانے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ پرواز سے تین دن قبل کی کوویڈ ٹیسٹ کی نیگیٹو رپوٹ دکھانا بھی ضروری ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں