کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت، مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں: اردوان

دنیا

نیویارک: (دنیا نیوز) ترک صدر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مظلوم کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے فریم ورک کے اندر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کے حق میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی کنجی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر کے مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں