نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کےاہم رہنماؤں کااجلاس
  • بریکنگ :- اجلاس میں عبدالقدوس بزنجواورظہوربلیدی کی شرکت
  • بریکنگ :- میرجان محمدجمالی اورسردارصالح بھوتانی کی بھی شرکت
  • بریکنگ :- اتحادیوں کےتعاون سےبننےوالی نئی حکومت سےمتعلق تبادلہ خیال
  • بریکنگ :- پارٹی کی جانب سےنئےقائدایوان کیلئےعبدالقدوس بزنجوکےنام پراتفاق
  • بریکنگ :- اسپیکرکےعہدےکیلئےمیرجان محمدجمالی مشترکہ امیدوارہوں گے
  • بریکنگ :- کابینہ کیلئےناموں کاحتمی فیصلہ اتحادیوں کی رائےسےکیاجائےگا
Coronavirus Updates

برطانیہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، فوج کو تیار رہنے کا حکم

دنیا

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، انتظامیہ کی مدد کے لیے برطانوی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ۔

برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کےبعد برطانوی فوج کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، وزارت توانائی کےمطابق ملٹری ٹینکر ڈرائیورز کو سپلائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بحران کے باعث لوگوں نے ضرورت سے زیادہ پٹرول گاڑیوں میں ڈلوانا شروع کردیا ہے جبکہ متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہوگیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں