چین نے امریکا کی روس پر لگائی گئی یکطرفہ پابندیاں مسترد کر دیں

دنیا

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے امریکا کی طرف سے روس پر لگائی گئی یکطرفہ پابندیوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

بیجنگ میں وزرات خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکا کی طرف سے دوسرے ممالک پر انسانی حقوق کے بہانے یکطرفہ پابندیاں لگانے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو اختلافات کو برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو یکسر نظر انداز کرتا ہے، اس طرح کی بالادستی اور غنڈہ گردی کے طریقے اب غیر مقبول ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں