لبنانی دارالحکومت بیروت میدان جنگ بن گیا،مظاہرے پر فائرنگ سے 6افراد جاں بحق

دنیا

بیروت:(دنیا نیوز) لبنانی دارالحکومت بیروت میدان جنگ بن گیا، دو سیاسی گروپوں کے درمیان مسلح کشیدگی عروج پر پہنچ گئی جس سے حزب اللہ اور امل کے مظاہرے پر سنائپر کی فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت بیروت میں مظاہرے پر فائرنگ سے 20 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کرنے والا شخص قریبی عمارت پر موجود دکھائی دیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔

واضح رہے کہ لوگ بیروت دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے جج کو تبدیل کرنے کے لیے احتجاج کر رہے تھے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں