سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ایران کے جوہری پروگرام اور عالمی مذاکرات پر تبادلہ خیال

دنیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام اور اس حوالے سے بین الاقوامی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے تعاون نہیں کرتا تو پھر واشنگٹن تہران کی طرف سے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے دیگر آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ انہوں نے مشترکہ مفادات اور دونوں قوموں کے لیے تشویش کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں