مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ

دنیا

ریاض:(دنیا نیوز)سعودی حکومت نے مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکین لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مسجد الحرام کو نمازیوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی حکام کا کہنا تھا کہ نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے کورونا ویکیسن کی دو خوراکیں لگوانے والوں یا جن افراد کا توکلنا میں ویکسین سے استثنیٰ کا سٹیٹس ہے کو اجازت نامے جاری کیے جا ئیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے افراد جنہوں نے عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کیا تاہم ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی، انہیں اجازت نامے کی منسوحی سے بچنے کےلیے پرمٹ کی تاریح سے 48 گھنٹے پہلے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا ہوگی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کی صورتحال میں پیش رفت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کیے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے مشروط ہیں۔

یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہے۔ وہ افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کے لیے دوسری خوارک نہیں لی ان کے توکلنا پرسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوگا انہیں عمرہ اجازت نامے جاری نہیں ہوں گے۔

توکلنا میں ہر وہ شخص جس نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لی ہوگی یا وائرس سے صحت یاب ہوکر ویکسین نہیں لگوائی ہوگی اس کا ڈیٹا ’محصن‘ (محفوظ) نہیں آئے گا جبکہ عمرہ اجازت نامے کی پہلی شرط توکلنا پر امیدوار کا سٹیٹس (محصن) ہونا ہے۔

وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ توکلنا ایپ میں ہیلتھ ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں