نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری
  • بریکنگ :- ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 142روپے 62 پیسےفی لٹربرقرار،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پٹرول کی فی لٹرقیمت 145روپے 82 پیسےبرقرار،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- لائٹ ڈیزل کی قیمت 114روپے 7 پیسےفی لٹرکی سطح پربرقراررہےگی
  • بریکنگ :- مٹی کےتیل کی قیمت 116روپے 53 پیسےفی لٹربرقرار، نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکافیصلہ
Coronavirus Updates

وسطی ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں، روس

دنیا

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

سرگئی ریابکوف نے روس کے دورے پر آئی نائب امریکی وزیرخارجہ وکٹوریہ نولینڈ سےملاقات کی اور وسطی ایشیائی ممالک میں ممکنہ امریکی موجودگی پر بات کی، روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے اس پر زور دیا ہے کہ سنٹرل ایشیائی ممالک میں امریکی فوج کی کسی صورت میں بھی موجودگی روس کے لیے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی واپسی کے بعد امریکہ خطے میں فوجی ٹھکانے حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جہاں سے بوقت ضرورت افغانستان میں فضائی کارروائی کر سکے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں