یونان میں ربیع الاؤل کے حوالے سے عاشقان رسول ﷺ کی میلاد ریلی

دنیا

ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان میں ربیع الاؤل کے حوالے سے عاشقان رسول ﷺ نے میلاد ریلی نکالی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یونان کے شہر ایتھنز میں پاکستانی کیمونٹی نے عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام کیا، ریلی میں جھنڈے اٹھائے نعرے لگاتے ہوئے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ریلی ایتھنز کے معروف چوک سے شروع ہو کر پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے آ کر ختم ہوئی، شرکا کا کہنا تھا کہ جلوس کا مقصد مسلمانوں کی طرف سے دنیا تک امن اور محبت کا پیغام پہنچانا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں