بڑی طاقتوں کیساتھ جوہری مذاکرات نتیجہ خیز ہونا چاہئیں: ایرانی صدر

دنیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات نتیجہ خیز ہونا چاہئیں۔ ایران کبھی بھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کا ملک نتیجے پر مبنی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے، مذاکرات میں سنجیدگی دکھانے کے لیے امریکا کو بھی ظالمانہ پابندیاں ہٹانا ہوں گی۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ افغانستان میں ان کا منصوبہ استحکام کا ہے جبکہ امریکہ وہاں مزید تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین جوہری تنازع طویل عرصے سے جاری ہے، امریکہ تہران پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار کی تیاری کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ایران کا موقف رہا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول دیگر جوہری طاقتوں کی طرح اس کا بھی حق ہے، اور اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں