دنیا بھر میں نبیﷺ کی آمد کا جشن عقیدت و احترام سے منایا گیا

دنیا

دمشق: (دنیا نیوز) پاکستان کی طرح دنیا بھر میں آقا کی آمد کا جشن عقیدت و احترام سے منایا گیا، امت مسلمہ نے عید میلا دالنبی ﷺ کے موقع پر نعت خوانی اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا، یمن، عراق، شام ، لبنان میں مسلمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں پسے کشمیریوں نے بھی عید میلاد النبی ﷺ منائی، سرینگر میں حضرت بَل کے دربار پر مسلمانوں نے جمع ہو کر اپنے ربّ کے حضور بھارت کے مظالم کے خاتمہ اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں کیں۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت مختلف صوبوں میں بارہ ربیع الاول کا عظیم الشان اجتماع ہوا، لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔ عربی میں نعت خوانی کرکے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

عراق میں بھی بارہ ربیع الاول جوش و عقیدت سے منایا گیا، سڑکوں اور گلیوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا، ہزاروں افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کی مرکزی مسجد میں عید میلادالنبی کی تقریب ہوئی، جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں