امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 21 مسافر زندہ بچ گئے

دنیا

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جہاز میں موجود 21 مسافر زندہ بچ گئے۔

ٹیکساس کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے دوران طیارہ قریبی کھیت میں جا گرا، 170سیٹوں کی گنجائش والے طیارے میں 21 افراد سوارتھے جو عملے کی بروقت کارروائی کے سبب آگ لگنے سے قبل جہاز سے باہر نکل آئے۔

کچھ دیر بعد ڈبل انجن طیارے میں زور دار دھماکے کے ساتھ خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھائی، ایوی ایشن حکام بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں