روس، پاکستان اور چین کے خصوصی نمائندوں سے طالبان وفد کی ملاقات، اثاثوں کی بحالی پر بات چیت

دنیا

ماسکو: (دنیا نیوز) ماسکو میں طالبان وفد نے روس، پاکستان اور چین کے خصوصی نمائندوں سے ملاقات کی جس میں افغان منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے بات چیت کی ہے۔

ماسکو کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر طالبان وفد نے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی کی قیادت میں روس ، چین اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں سے ملاقات کی۔

مذاکرات میں سکیورٹی مسائل اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں سیاسی اور معاشی تعاون کو بڑھانے کے لیے گفتگو ہوئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں