افغانستان میں شہریوں کو نئے پاسپورٹ کے اجرا کا عمل شروع

دنیا

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں شہریوں کونئے پاسپورٹ کے اجرا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، پاسپورٹ پر اسلامی جمہوریہ افغانستان واضح طور پر کندہ ہے۔

پاسپورٹ آفس کے ہیڈ مولوی عالم گل حقانی نے بتایا کہ اب تک نئے پاسپورٹ کیلئے ایک لاکھ اسی ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 24 ہزار جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاسپورٹ پر اب تک متعدد افراد بغیر کسی رکاوٹ سفر کر چکے ہیں، شہریوں نے پاسپورٹ اجرا کےعمل میں شفافیت کو سراہا اور اسے طالبان حکومت کی اچھی کاوش قرار دیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں