سوڈانی فوج نے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو نظربند کر دیا، متعدد رہنما گرفتار

دنیا

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈانی فوج نے صبح سویرے کارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو گھر میں نظربند جبکہ متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار رہنماؤں میں وزیر صنعت ابراہیم الشیخ، وزیر اطلاعات حمزہ بلوال، وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر فیصل محمد صالح شامل ہیں۔ عرب میڈیا

کے مطابق سوڈانی فوج نے مواصلاتی نظام معطل کر دیا ہے اور خرطوم آنے والے راستے بھی بند کر دیئے ہیں۔

فوج نے خرطوم میں ایکشن لیتے ہوئے صدارتی محل، وزیراعظم آفس سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کا کنٹرول سنبھال کر دستے تعینات کر دیئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں