روس:چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی کریش کرگیا،پائلٹ سمیت 2افراد ہلاک

دنیا

ماسکو:(دنیا نیوز)روس میں چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی کریش کرگیا جس سے پائلٹ سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے ۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جس سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارہ غوطہ کھا کر قریبی میدان میں جاگرا جبکہ حادثے کی وجہ کا تاحال نہیں پتہ چل سکا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں