سوڈان میں فوج کی مظاہرین پر فائرنگ ،7افراد ہلاک ،140 زخمی

دنیا

خرطوم:(دنیا نیوز)سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فوج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 140زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام نے دارالحکومت خرطوم میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اہم شاہراہیں بلاک کردیں جبکہ مظاہرین کو روکنے کیلئے فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ گرفتار وزیر اعظم انکی رہائش گاہ پر موجود ہیں، ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کے لئے حکومت کا تختہ الٹا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج ملک تنہا نہیں چلا سکتی، سویلین نمائندوں کی بھی ضرورت ہوگی، جسکے لئے سوڈان میں 2023 میں انتخابات کروائے جائیں گے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں